خیبر پختونخوا : منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے عمل کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

 پشاور(آن لائن)    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے عمل کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا اُصولی فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مراکز کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔اس اقدام کا مقصد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں چلانا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کے پہلے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا