نشے کے عادی افراد کو منشیات کی فروخت

چوکی راجا مارکیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی راجا مارکیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چوکی راجا مارکیٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتار  کرلیا۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کینال کیمپس پل سے حراست میں لیاگیا۔ملزمان کینال کے اردگرد نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتے تھے ۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان حامد،ناظم کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔