لاہور(آئی این پی )پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4سے بڑھا کر 5سال کر دیا گیا۔یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر 5سال کیا جائے گا، سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجز پانچویں سال کی فیس نہیں لیں گے۔بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے اجلاس میں ڈینٹل کالجز کیلئے سیشن 25-2024 سے نیا نصاب لانے کی بھی منظوری دی گئی۔