لاہور(کرائم رپورٹر)انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے امتحانات کا آغاز 29اپریل سے ہوگا، پہلے روز 6مضامین کا پیپر لیا جائے گا۔ پارٹ 2کے امتحانات کا سلسلہ 19مئی تک جاری رہے گا، پارٹ 2کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔انٹرپارٹ ون کے امتحانات 20مئی سے شروع ہوں گے۔