کراچی(آئی این پی ) ملک میں حج آپریشن 2025کا آغاز 29اپریل سے ہوگا۔حکام حج آپریشن کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز ای آر 1611، 29اپریل کو رات 10بج کر 15منٹ پر روانہ ہوگی، پرواز میں 285عازمین حج سوار ہوں گے۔حکام حج آپریشن کے مطابق تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر اتریں گی جبکہ 14 مئی سے حج پروازیں جدہ ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوں گی۔