میٹرک ،انٹر امتحانات 2025کیلئے سٹڈیز سکیم جاری

آئندہ سال طلبہ و طالبات امتحانات میں نئی سکیم کے مطابق شریک ہوں گے
لاہور(خصوصی رپورٹ)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025کے لئے سکیم آف سٹڈیز جاری کر دی گئی،آئندہ سال طلبہ و طالبات امتحانات میں نئی سکیم کے مطابق شریک ہوں گے۔سکیم آف سٹڈیز کے مطابق نہم جماعت میں اردو کے 5اور ترجمتہ القرآن کے 3پریڈ ہوں گے۔ اسلامیات اور حساب کے لئے ایک ہفتے میں 6، 6پریڈ ہوں گے۔ جنرل سائنس اور اختیاری مضامین کیلئے بھی 6، 6پریڈ مختص ہوں گے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک پریڈ ہوگا۔دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کیلئے ہفتے میں 6پریڈ ہوں گے۔ نہم و دہم کے امتحان میں کل 1200نمبرز ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ میں اردو اور انگریزی کے 5، 5پریڈ ہوں گے، اسلامیات کے 6، اور ترجمتہ القرآن کے 3پریڈ ہوں گے۔ کمپیوٹر سائنس، فزکس، کیمسٹری، اور بیالوجی کے لئے چار، چار جبکہ پریکٹیکل امتحانات کی تیاری کیلئے دو، دو پریڈ مختص ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بھی کل نمبر 1200ہوں گے۔