گرانفروشی پر 12گرفتار

ضلعی انتظامیہ کی اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی و مستحکم کی رپورٹ بھی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کاگراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ 30 خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 6 مقدمات کا اندراج، 12 گرفتاریاں، 4 دکانیں سر بمہر کی گئیں ہیں، ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی و مستحکم کی رپورٹ بھی جاری کر دی ہے، پیاز، ٹماٹر،میتھی سمیت دیگر 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، آلو، پھول گوبھی، کھیرا سمیت دیگر 14 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہے، سیب، کیلا، امرود، انار قندھاری، ایرانی کجھور، آصیل کھجور کی قیمتیں بھی مستحکم ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر بھر میں منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کرانے اور سرکاری نرخوں پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔