فرانس: میوزک فیسٹیول کے دوران لوگوں پر انجیکشن سے حملہ ،12گرفتار

پیرس(آئی این پی )فرانس میں میوزک فیسٹیول کے دوران لوگوں پر انجیکشن سے حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 12افراد کو حراست میں لے لیا۔فرانس کے وزارت داخلہ کے مطابق فرانس بھر میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کے دوران 145افراد نے انجیکش سے چبائے جانے کی شکایت درج کرائی۔ ان واقعات کے بعد پولیس نے 12افراد کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق یہ حملے فرانس کے مختلف شہروں میں ہوئے، جن میں پیرس بھی شامل ہے جہاں پولیس نے کم از کم 13 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے۔