لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس اشتہاریوں، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف ان ایکشن ہے ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے رواں ماہ میں 135 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اشتہاریوں کیخلاف مہم میں 17 اے کیٹیگری جبکہ 31 بی کیٹیگری کے اشتہاری گرفتار کئے گئے عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن میں 19 مفروران گرفتار کئے گئے ہوئیریکارڈ یافتہ 8 ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کرتے حراست میں لیا گیاٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیاملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئیں ہوائی فائرنگ کرنے والے 10 ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،