جنوری : ماڈل ٹائون ڈویژن میں 553مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ماہ جنوری کی کارکردگی کا جائزہ لیاماہ جنوری میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 553 مقدمات درج کرکے 1011 ملزمان کو گرفتار کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ماہ جنوری میں 36 متحرک گینگز کے 76 ارکان کو گرفتار کیا گیاگینگز سے 71 لاکھ 65000 نقدی،متعدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، لاکھوں مالیت کا دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیا اشتہاریوں کیخلاف مہم میں اے کیٹیگری کے 36 اور بی کیٹیگری کے 82 اشتہاری گرفتار ہوئیریکارڈ یافتہ 24 ملزمان اور 27 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیاپتنگ بازی، ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 140 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کروائے گئے پتنگ بازوں، پتنگ سازوں سے 2 ہزار سے زائد پتنگیں و ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں قمار بازوں کیخلاف 8 مقدمات درج کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیاقمار بازوں سے 2 لاکھ 92 ہزار داو پر لگی رقم برآمد کر لی گئی،گداگری و کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 202مقدمہ درج، 224 ملزمان گرفتار کییمنشیات کیخلاف کارروائیوں میں 158 مقدمات درج، 167 ملزمان گرفتار کئے گئے ملزمان سے 80 کلو سے زائد چرس، 42 کلو افیون اور 1600 لیٹر شراب برآمد کی گئی جرائم کی شرح کو مزید کم کرنا اولین ترجیح ہے۔