ماڈل ٹائون ڈویژن ، 19 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

 لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ اور خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا، جن میں منشیات فروش، اشتہاری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سات سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے کا ملزم بھی شامل ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے منشیات، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی ہے، جبکہ گرفتار اشتہاری ملزمان ناجائز اسلحہ اور فراڈ سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔