احساس کفالت رقم سے کٹوتی،خواتین کا احتجاج

تلونڈی (خصوصی رپورٹ)احساس کفالت پروگرام میں ڈیوائس ہولڈرز کی مبینہ لوٹ مارجاری رہی۔ رقم سے 3ہزارروپے تک کٹوتی کرنے پر خواتین نے احتجاج کیا۔ تلونڈی، شامکوٹ، کنگن پور و دیگر علاقوں میں ڈیوائس ہولڈرز احساس کفالت پروگرام کی رقم میں سے مبینہ طور پر 3ہزارروپے تک کٹوتی کرنے لگے۔متاثرہ خواتین نے احتجاج کرتے ہوتے ڈیوائس ہولڈرز کی لوٹ مار بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔