بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں ہزار روپیہ اضافہ ، اب ساڑھے 14ہزار ملیں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے ، چیئرپر سن بی آ ئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سہ ماہی سے بینظیر کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500روپے سے بڑھا کر 14ہزار 500روپے کر دی گئی ہے لہٰذا اپنی قسط 14ہزار 500روپے گن کر وصول کریں۔