دس ہزار کی رقم میں تین سو سے پانچ سو کٹوتی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت ملنے والی دس ہزار کی رقم میں تین سو سے پانچ سو کٹوتی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے نوٹس پر ریٹیلر گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ کلیانہ کے علاقہ میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کی ویڈیو موصول ہوگئی۔ نوید نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔