لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام 'ای پے پنجاب' کے ذریعے صوبائی حکومت کو ابتک 754 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ آن لائن ٹرانزیکشنز 8 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سسٹم کے ذریعے شہری 18 محکموں کے 87 محصولات کی ادائیگیاں گھر بیٹھے با آسانی کر سکتے ہیں۔ اب تک 56 لاکھ سے زائد شہری ای پے پنجاب ایپ ڈائون لوڈ کر چکے ہیں۔