کراچی میں غیر قانونی پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائونمیں 38 افراد افغان کیمپ منتقل
لاہور،کراچی (آئی این پی ) صوبہ پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے،35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ کردئیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 38 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر افغان کیمپ منتقل کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے