شبینہ بانو کے شوہر جمیل احمد شمیر نے گھریلو تنازعے کے باعث جامع مسجد میں شکایت درج کروائی تھی
بنگلورو (آئی این پی ) بھارت کے بنگلورو شہر کے علاقے تاورے کرے کی جامع مسجد کے باہر ایک 38 سالہ خاتون پر مبینہ طور پر چھ افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی عوامی غم و غصے کے بعد پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون شبینہ بانو کے نے بتایا کہ ان کے شوہر جمیل احمد شمیر نے گھریلو تنازعے کے باعث جامع مسجد میں شکایت درج کروائی تھی، جس پر انہیں، ان کی رشتہ دار32 سالہ نسرین اور ایک شخص فیاض کو مسجد میں طلب کیا گیا۔شبینہ کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر انہیں ایک گروہ نے گھیر کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان پر ڈنڈوں، پائپوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا اور قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام محمد نیاز، محمد غوث پیر، چند باشا، عنایت اللہ، دستگیر اور رسول ہیں۔ شبینہ کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔