میامی(آئی این پی )امریکی ریاست فلوریڈا میں 64 سالہ رونالڈ ہیتھ کو سیلز مین کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈ ہیتھ، جو اس سے قبل 16 سال کی عمر میں کئے گئے ایک اور قتل کے جرم میں 10 سال قید کاٹ چکا تھا کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 12 منٹ پر رائیفورڈ کی ریاستی جیل میں سزائے موت دی گئی