راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی میںغیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں ڈنڈا بردار ملزمان نے داخل ہوکر توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس دوران خواتین، بچوں اور عملے کو ہراساں کیا تھا۔ واقعے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور 4افراد کی شناخت کرکے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔