لاہور (کرائم رپورٹر) ریلویز پولیس لاہور ڈویڑن نے ریلوے سگنل وائر چوری کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 500 میٹر سگنل وائر برآمد کرلی گئی، ملزم نعیم 3روز قبل ریلوے سٹیشن چیچوکی ملیاں سے الیکٹرک سگنل وائر چوری کرکے فرار ہوگیا تھا، ملزم نعیم کے علاوہ وائر خریدنے والے نصیر اور کباڑئیے امجد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، کباڑئیے امجد کے قبضے سے چوری شدہ وائر بھی برآمد کرلی گئی۔ آئی جی ریلویز محمد طاہر رائے کے احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس نے زیرو تھیفٹ پالیسی کے تحت ریلوے مٹیریل کی چوری کے خلاف کارروائیوں کا عمل تیز کردیا۔