فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنیوالوں کے پتھرا ئوسے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے
میر پور خاص(خصوصی رپورٹ ) کراچی کے بعد میرپورخاص میں مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگا دی جبکہ پولیس پر پتھرا ئوسے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے بعد میرپور خاص میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے غیر ملکی فوڈ چین شاپ کو آگ لگادی ۔مظاہرین کے پولیس پر پتھرائو سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔