پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج،فوڈ چین شاپ کو نقصان سے بچالیا
کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیرملکی فوڈ چین شاپ مشتعل ہجوم کا دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا تاہم غیرملکی فوڈچین شاپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ریسٹورنٹ پر تعینات پولیس موبائل افسرنے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ایس آئی نے دھاوا بولنے کیلئے آنے والوں کو مذاکرات میں لگائے رکھا، اس دوران اضافی نفری نے آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کوحراست میں لے لیا۔