سپریم کورٹ میں 9 مئی کے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی  این پی)سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہیں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔اسی طرح عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخوست بھی سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، اسی طرح سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی انسداد دہشت گردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کی گئی ہیں