سانحہ 9 مئی کی تحقیقات ، سپریم کورٹ کا درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک( سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کی درخواست کو نمبر لگانے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے،  وکلاء￿  کے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔سپریم کورٹ نے  بانی  پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر لگانے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔