لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، اس موقع پر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی