41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا تجربہ بالکل مختلف ہے: ماہرہ خان

41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا تجربہ بالکل مختلف ہے: ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کے لیے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلی بار سے بالکل مختلف ہے۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب بڑا ہوچکا ہے اور ان کی زندگی کام، سفر اور روزمرہ معمولات کے ساتھ ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، ایسے میں کئی برس بعد دوبارہ ماں بننے کا سفر ان کے لیے ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت سے منصوبے بناتا ہے، تاہم اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے۔ اس تجربے نے انہیں ہر چیز اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے زندگی کو قبول کرنا سکھایا ہے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں حمل کا سفر جسمانی طور پر زیادہ مشکل محسوس ہوتا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کر پاتیں جتنا ان کا ذہن چاہتا ہے۔

ماہرہ خان کا بلیک میٹرنٹی لُک بھی توجہ کا مرکز
ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب کے لیے ماہرہ خان نے فگر ہگنگ بلیک گاؤن زیب تن کیا، جس کے ساتھ ہلکی جیولری کا انتخاب کیا۔ اس دوران ان کا بے بی بمپ بھی نمایاں تھا۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے ماہرہ خان کے میٹرنٹی لُک کو خوب سراہا۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے بلیک لُک کا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حمل کے دوران اپنائے گئے بلیک لُک سے بھی کیا۔