عمران خان بالکل ٹھیک، صحت کے بارے میں فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں:علیمہ خان

عمران خان بالکل ٹھیک، صحت کے بارے میں فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں:علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل صحت مند ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں فیک اور سنسنی خیز خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی، جہاں انہوں نے بتایا کہ آج ان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت کا کیس تھا، جس میں وکلاء پیش ہوئے مگر جج چلے گئے۔علیمہ خان نے مزید کہا:کل عمران خان سے ملاقات ہونی تھی، لیکن وہ نہیں کرائی گئی۔بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اور ان کا چیک اپ صرف ان کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں کچھ لوگوں کے ارادوں پر مکمل یقین نہیں۔
عظمیٰ خان، جو خود ڈاکٹر ہیں، نے عمران خان کی صحت کے بارے میں پوچھا۔علیمہ خان نے زور دیا کہ اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوتا ہے تو سب سے پہلے ان کی فیملی میڈیا کو آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور غیر تصدیق شدہ ہیں، اور میڈیا کو چاہئے کہ وہ کسی بھی خبر کی تصدیق ان سے کر لے۔