جاوید رضوی نے ڈرامے میں ماہرہ خان کا شوہر بننے پر ایسی کیا بات کہہ دی کہ سب ہنس پڑے؟

جاوید رضوی نے ڈرامے میں ماہرہ خان کا شوہر بننے پر ایسی کیا بات کہہ دی کہ سب ہنس پڑے؟

پاکستانی سینئر اداکار جاوید رضوی نے ایک نئے ڈرامے میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کے شوہر کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو محظوظ کردیا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید رضوی نے اپنے ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار اور شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔اس موقع پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے شوہر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی دلہا بننے سے انکار نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فنی سفر کے دوران مختلف ڈراموں میں دلہا کا کردار نبھاتے رہے ہیں۔جاوید رضوی نے ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار کے حوالے سے بتایا کہ انہیں خواتین کی جانب سے بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ شائقین کی محبت اور کردار کو پسند کیے جانے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اداکار نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی دلچسپ بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں صرف ایک ہی محبت کے ساتھ خوش ہیں اور متعدد خواتین سے تعلقات رکھنے کے خواہش مند نہیں۔ ان کے مطابق حقیقی زندگی میں ایک سے زیادہ محبتوں کے چکر میں پڑنا مناسب نہیں۔