اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہریوں کو ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک لازمی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق شہری ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق فائلر بننے سے کئی فوائد سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔