30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(آئی این پی )تاجروںکیلئے   مجوزہ آسان ٹیکس سکیم کے تحت 30 ستمبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز  پیش سامنے آئی  ہے ۔ رپورٹ  کے مطابق کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 14 اگست کو تاجروں کیلئے  آسان ٹیکس سکیم اور رواں مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے کا نیا فارم متعارف کرائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 30 ستمبر تک بروقت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو خصوصی سہولت دینے کی تجویز ہے