اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس سال 2024کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ ختم ہوگئی جبکہ گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع بھی نہیں کی گئی تاہم31اکتوبرکو رات گئے تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد ساڑھے52لاکھ سے تجاوز کرگئی اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں کی مجموعی تعداد 85فیصد بڑھ گئی ہے۔