لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رائیونڈ روڈ کے قریب جوہڑ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ عاصم 12 ستمبر سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش جاری تھی، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی لاش جوہڑ سے نکالنے کے لیے کارروائی کی۔دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئے۔