35سالہ شخص کی لاش گل سڑ چکی،قتل ہوا یا اتفاقی حادثہ ،پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئینگے: پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں جوہڑ سے نامعلوم شخص کی گلی سڑی لاش برآمد، پولیس نے پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جوہڑ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر 15 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ لاش کئی روز پانی میں رہنے سے گل سڑ چکی ہے شناخت کرنا مشکل ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ متوفی قتل ہوا یا اتفاقی حادثہ ،پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئینگے۔