لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے اور موسم خوشگوار ہونے کے باوجود آج بارش کا امکان برقرار ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد جبکہ ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں آج بارش کے 40 فیصد امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے باعث موسم میں مزید تبدیلی متوقع ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ راولپنڈی کے مری روڈ، صادق آباد، راجا بازار، شمس آباد، کچہری، نیو کٹاریاں، چکلالہ اور پیرودہائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 13.55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔ سیدپور میں 6، گولڑہ 18، بوکڑہ 15، پی ایم ڈی 8، شمس آباد 18، کچہری 3، پیرودہائی 16 اور کٹاریاں میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 4 فٹ ریکارڈ کی گئی۔