شہر میں بادلوں کا راج برقرار، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہر میں بادلوں کا راج برقرار، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق بادلوں کی موجودگی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے مختلف اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔