لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے افغان طلبہ کو میڈیکل کالجز سے بے دخل کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے یو ایچ ایس، پی ایم ڈی سی اور میڈیکل کالجز سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خالد اسحاق نے صبیحہ دفتانی اور وحیدہ اسد رسول سمیت 13 افغان شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ میڈیکل کے 13 افغان طلبہ کی جانب سے ایڈووکیٹ اسد جمال نے دلائل دئیے