پی ایم ڈی سی اور نجی میڈیکل کالجز کے تنازع پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل، کالجوں کے تحفظات ‘ پی ایم ڈی سی کے ریگولیٹری کردار کا تجزیہ کرے گی
اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم ڈی سی  اور نجی میڈیکل کالجز کے درمیان بڑھتی تلخیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے اور اس میں وفاقی وزراء￿  برائے قانون و انصاف، صحت، وزیر مملکت برائے خزانہ شامل ہوں گے۔کمیٹی میں سیکریٹری وزارت صحت، پی ایم ڈی سی کے صدر اور نجی میڈیکل کالجز کی تنظیم کا نمائندہ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نجی میڈیکل کالجز کی تنظیم کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے ریگولیٹری اختیار پر اٹھائے گئے سوالات کا جائزہ لے گی۔مزید برآں، کمیٹی داخلہ پالیسی کی ڈی سنٹرلائزیشن، نجی کالجز کے فی اسٹرکچر کی ریگولیشن، اور کالجوں کے ایگریڈیشن معیارات کے حوالے سے نجی میڈیکل کالجز کے تحفظات پر بھی غور کرے گی