نان جوائنرزاور ویٹنگ لسٹ والے ہی خالی سیٹوں پر آسکتے ،یو ایچ ایس
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 426 نشستیں ابھی خالی، یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں خالی نشستوں کی تفصیل جاری کر دی۔ 5ویں اور آخری سلیکشن لسٹ کے بعد 33 میڈیکل کالجز میں نشستیں دستیاب، داخلہ لینے کے بعد 317 امیدواروں نے داخلے ہی کینسل کرا دئیے۔ 109 امیدواروں نے 5ویں لسٹ کے باوجود جوائن نہیں کیا۔یو ایچ ایس انتظامیہ کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کی مجموعی طور پر 4350 سیٹیں تھیں۔426 سیٹیں جو باقی ہیں وہ بھی جلد پر ہو جائیں گی۔نان جوائنرز اور ویٹنگ لسٹ والے امیدوار ہی خالی سیٹوں پر آسکتے ہیں۔ نجی کالجز پرانے امیدواروں سے نئی درخواستیں لینے کیلئے ایڈمیشن پورٹل دوبارہ اوپن کر سکتے ہیں تمام داخلے یو ایچ ایس کی حتمی منظوری سے مشروط ہونگے جبکہ 2 فروری سے ایم بی بی ایس کی کلاسز شروع ہونگی۔ آخری سلیکشن لسٹ یو ایچ ایس جاری کریگی۔