نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 20اگست کو کیا جائیگا

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 20اگست کو کرے گا جبکہ دہم جماعت کے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کیا جائے گا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق دہم میں نمایاں نمبرز لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان 23جولائی کو کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال نہم و دہم جماعت میں 5لاکھ سے زائد امیدواروں نے امتحان دیا تھا۔