نہم، دہم اور انٹر نتائج کی تاریخ کا فیصلہ 13جون کو ہو گا، اجلاس طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب میں نہم، دہم اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس 13جون جمعہ کو سہ پہر ڈھائی بجے طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شرکت کریں گے اور نتائج کے اعلان کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بورڈ حکام کے مطابق تاحال کسی بھی جماعت کے نتائج کی تاریخ حتمی طور پر طے نہیں کی گئی، حتمی منظوری پی بی سی سی اجلاس میں دی جائے گی۔