آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی رفتار سست کی جائے: 1300سے زائد کمپیوٹر سائنسدانوں کا مطالبہ
واشنگٹن(آئی این پی )ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دے دیا۔ انتباہ کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ تاحال خاموش ہے، 1300سے زائد کمپیوٹر سائنسدانوں کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے مصنوعی ذہانت خدشات منفی قوتوں کی مبالغہ آرائی ہے، اس میں سبقت حاصل کرنیوالے ملک کی برتری قائم رہے گی۔