مصنوعی ذہانت انسانی شناخت اور رشتوں کیلئے خطرہ ہے، پوپ لیو چہارم

 اعداد و شمار میں موجود تعصبات کو دہرا کر انسانی سوچ کے دھارے کو تبدیل کر سکتے ہیں
ویٹی کن سٹی(آ ئی این پی )پوپ لیو چہارم نے مصنوعی ذہانت کے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی شناخت اور باہمی تعلقات کی جگہ لے سکتی ہے، رائے عامہ پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور سماجی تفریق کو مزید گہرا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے پیغام میں پوپ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے نظام دراصل اپنے تخلیق کاروں کے عالمی نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں اور ان اعداد و شمار میں موجود تعصبات کو دہرا کر انسانی سوچ کے دھارے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔پوپ لیو چہارم کی جانب سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنریٹو اے آئی تصاویر، موسیقی اور متن کی تیاری اور تبدیلی میں اس حد تک مہارت حاصل کر رہی ہے کہ اکثر اوقات اسے انسان کے بنائے ہوئے کام سے الگ کرنا ناممکن ہو جاتا ہے، 2023 میں سابق پوپ فرانسس کی ایک مصنوعی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک سفید پفر جیکٹ پہنے دکھایا گیا تھا