یو اے ای میں مصنوعی ذہانت، تفریح، لیژر بوٹس ماہرین کیلئے نئی ویزا کیٹگری

ابوظہبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وفاقی اتھارٹی برائے شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی)  پیر کو  یو اے ای میں داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا۔خلیجی اخبار  کی  رپورٹ کے مطابق نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ اور لیژر بوٹس کے ماہرین کے  لئے ہیں۔ایک سال کے لئے  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا سکتی ہے