تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے:زین قریشی

24 تاریخ کو عوام کے ساتھ احتجاج کیلئے نکلوں گا‘ عدالت پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آن لائن)ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے‘میں وہ واحد ممبر ہوں جسکو قومی اسمبلی سے گرفتار کیا گیا‘میرا پورا خاندان مشکلات سے گزررہا ہے ‘24 تاریخ کو میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ احتجاج کیلئے نکلوں گا۔یہاں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بڑے عرصے سے خاموش ہوں کیوں کہ میں پارٹی کا کارکن ہوں،پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا اسکا جواب بھی دیا ہے،میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں،میرا معاملہ پارٹی کے سامنے ہے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں۔زین قریشی نے کہا کہ میں لگی لپٹی کرنے والا نہیں سیدھی بات کرتا ہوں۔