تحریک انصاف کا مارچ پرامن ہوگا، اللہ نہ کرے کوئی گولی چلے بیرسٹر گوہر

70 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک جمہوری سوچ نہیں:چیئرمین پی ٹی آئی
پی  ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے اسے سانس لینے کی اجازت نہیں، پنجاب میں کریک ڈاؤن ہورہا ہے:راجہ ناصر عباس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  انصاف مارچ پْرامن ہوگا، اللہ نہ کرے مارچ کے دوران کوئی گولی چلے، راجہ ناصر عباس نے کہا ہے  انصاف مارچ کے اعلان پر پنجاب میں کریک ڈاؤن ہورہا ہے جو قابل مذمت ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ انہوں نے  کہا  عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے، سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے، 70 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، بانی پی ٹی کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک جمہوری سوچ نہیں، عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز کرنا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا  پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو مارچ کا اعلان کیا، پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے اسے سانس لینے کی اجازت نہیں، پنجاب میں کریک ڈاؤن ہورہا ہے ہر طرف فاشزم ہورہا ہے یہ زیادتی ہے،جو فاشزم ہورہا ہے قابل مذمت ہے، ہمارے حکمرانوں نے احتجاجیوں پر گولیاں ماریں، لوگوں نے  احتجاج کیا آپ نے ان کے سروں پر گولیاں ماریں۔