تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں: بیرسٹر گوہر

وزیراعلی خیبرپختونخوا اور  حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں:میڈیا سے گفتگو
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بانی نے جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلی اور کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ الزامات کا مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پارٹی کیلیے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا  کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویر میں نہیں، عملی کارکردگی دکھائی۔ انھوں نے کہا خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے سرپلس بجٹ دیا، علی امین گنڈاپور نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی ورکرز کی مدد کی۔