ایمان مزاری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروا دی

ایمان مزاری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور وکیل ایمان مزاری کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں ایمان مزاری نے چیف جسٹس کے خلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروا دی ہے۔

 جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جو اسلام آباد ہائی کورٹ کی خواتین سے ہراسمنٹ کی انکوائری کمیٹی کی سربراہ ہیں، کو شکایت موصول ہو گئی ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف خواتین کے ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے تاکہ تعین ہو سکے کہ انہوں نے ایمان مزاری کے بارے میں صنفی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے یا نہیں۔ ایمان مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ مجاز اتھارٹی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے۔