پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن انجام دیا: عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن انجام دیا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریسکیو آپریشن انجام دیے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا اور بروقت اقدامات کے ذریعے لاکھوں جانیں محفوظ بنائی گئیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بعض لوگ پنجاب حکومت پر انگلی اٹھا رہے ہیں، جبکہ ان کے اپنے صوبوں میں سیلاب اور بارشوں سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لوگ آج بھی بے یارو مددگار پڑے ہیں اور کے پی حکومت نہ تو مسائل حل کر رہی ہے اور نہ ہی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں اور پنجاب حکومت متاثرین کی آباد کاری کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور سروے مکمل ہونے کے بعد مریم نواز جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی۔