وزیراعظم شہباز شریف آج قطر روانہ، عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج قطر روانہ، عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ہنگامی طور پر قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 اجلاس میں فلسطین کی حالیہ صورتحال، اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے واقعات پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی دوحہ روانہ ہوگا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلے ہی قطر میں موجود ہیں اور وہ اجلاس میں پاکستانی موقف اجاگر کریں گے۔ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام کی بھی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ ردعمل دینا اور عرب و اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم حماس کی مرکزی قیادت اس حملے میں محفوظ رہی۔ قطر پر حملے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک نے اس اقدام کی سخت مذمت کی اور قطر کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔