فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں: جماعت اسلامی

فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں: جماعت اسلامی

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر قیادت کے لیے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو اپنا سپہ سالار تسلیم کرنا چاہیے۔

 یومِ آزادی اور کشمیر کے حوالے سے اعلان:
ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 14 اگست شایانِ شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یومِ حقوق کشمیر منایا جائے گا، شہر بھر میں اس حوالے سے پروگرامات ہوں گے۔"بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کر رہا ہے جبکہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور عوام بھوک سے مر رہے ہیں، اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔"
 فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق بیان:
انہوں نے کہا کہ "مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کو متحد ہونا پڑے گا اور ان کی سربراہی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کریں۔ پوری قوم فیلڈ مارشل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔"
 کراچی کے مسائل پر گفتگو:
انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے اور اس پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی برابر کی ذمہ دار ہیں۔"پورے اورنگی ٹاؤن میں مہینوں پانی نہیں آتا، شہر کے کئی علاقے پانی سے محروم ہیں۔"انہوں نے واٹر کارپوریشن کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "پورے شہر میں پانی اور سیوریج کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔"